چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی گرفتار کرکے ضلع سے باہر جیل منتقل

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)(28.03.2018) ڈی۔پی۔او چترال منصور امان (پی ایس پی) کی ہدایت پر عادی منشیات فروشوں کے خلاف جاری انتہائی سخت اقدامات کے تسلسل میں سرکل چترال سے چھ ملزمان:ـ
(1) مجیب الرحمن ولد نور ولی سکنہ اورغوچ
(2) شاکر احمد ولد آدینہ خان سکنہ گولدور
(3) جاوید احمد ولد محی الدین سکنہ پرانا سبزی منڈی
(4)شاکر احمد ولد مراد خان سکنہ بروز
(5) عبدالاحد ولد گلزار خان سکنہ شالی
(6) عبدالناصر ولد عبدالخالق سکنہ مستجاپندہ چترال
جبکہ سرکل لٹکوہ سے شکیل احمد ولد نوروز خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کوایم پی او کے تحت گرفتار کیا جاکر ضلع سے باہر جیل منتقل کیا گیا ہے۔

چترال پولیس نے چترال کو منشیات سے پاک کرنے کےعزم کا اظہار کیا ہے  “

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔