تازہ ترین

ذاکر اللہ خان مسلم لیگ(ن) چترال کا سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صدر نامزد،نوٹفکیشن جاری۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے چترال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ(ن) کے سرگرم کارکن ذاکر اللہ خان کو مسلم لیگ(ن) چترال کے سپورٹس ونگ کے لئے صدر نامزد کیا ہے۔پشاور میں صوبائی صدر سے ایک ملاقات میں قیادت کے توقعات پر پورا اترنے کی یقین دہانی کرائی۔اور اپنے اوپر اعتماد کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔نومنتخب صدر نے چترال میں نوجوانوں کو فعال بنانے اور سپورٹس کو ترقی دیکر مسلم لیگ(ن)کے یوتھ ونگ کو مزید فعال کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال میں لانے کی یقین دہانی کرادی۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock