تازہ ترین

آنے والےالیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔بیگم شہزادہ سلیمان/انجینئر فضل ربی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمابیگم شہزادہ سلیمان اورضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چترال میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے ۔2018کے عام انتخابات میں این اے ون اورپی کے ون چترال سے پی پی پی کے نامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب کرئینگے ۔انہوں نے کہاکہ چترال میں عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹ کے لئے کارکنوں اورجیالوں سے رائے لی جائے گی۔جس کے بعد جوبھی اُمیدوارسامنے آئیں گے توپارٹی کے باقی ماندہ کارکن اور عہدیدار عام انتخابات کے دوران پارٹی کے جانب سے نامزد کردہ اْمیدواروں کوہرطرح سے سپورٹ کرنے کے علاوہ اْن کیلئے گھر گھر مہیم چلاتے ہوئے جلسے جلوسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن والے دن اپنے پارٹی کے طرف سے نامزدکردہ اْمیدوارکی جیت کے لئے تن من دھن ایک کرتے ہوئے پارٹی کوکامیاب کریں گے۔اس حوالے سے ارندوسے بروغل ورکروں کومتحدکریں۔انہوں نے کہاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے بلاول بھٹو میدان میں نکل چکے ہیں 2018کے الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو ملک کے مسائل حل ہوئے ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔