تازہ ترین

چترال پولیس نے گاؤں عشریت میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کے ملزم مقبول احمد کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال پولیس نے لواری پاس کے نواحی گاؤں عشریت میں گیارہ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ ذیادتی کے ملزم مقبول احمد ولد دلارام خان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر گرفتار کرلیا ۔ مقامی میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے کہاکہ ڈی پی اوچترال (ر)کیپٹن منصورآمان کی خصوصی ہدایت پرچترال پولیس نے ملزم کو متعدد مقامات پرچھاپے مارنے کے بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جوکو وقوعہ کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم نے مقامی سرکاری سکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ کو سکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کرکے قریبی جنگل میں لے جاکر ذیادتی کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ ایس پی نے مزید بتایاکہ بچی جب کافی دیر تک گھر نہیں پہنچی تو والدین نے انکی کی تلاش شروع کی اور انکو بے ہوشی کی حالت میں قریبی جنگل میں پایا۔ بچی کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال دروش لایا گیا جہاں اس کی میڈیکل معائنہ کیا گیا۔ طارق کریم کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کے سامنے اقرار جرم بھی کرلی ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کا ا نتظار ہے۔ ملزم کو کسی بھی وقت عدالت میں پیش کرنے کے بعد اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیاجائے گا۔ اس موقع پرایڈیشنل ایس پی نور جمال، ایس ڈی پی او دروش اقبال کریم ، ایس ایچ او عشریت عبدالمظفر شاہ، انسپکٹر انوسٹی گیشن مبارک خان اور دوسرے موجود تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔