تازہ ترین

حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے نقد انعام اور اقراء نشان ( ایوارڈ) دیے جائینگے۔ 

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ حسب سابق اس سال بھی میٹرک پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو چترال کے معروف علمی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے ددو لاکھ دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان ( ایوارڈ) دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ انعامات کا سلسلہ اس مقصد سے شروع کیا تھا کہ چترال کے طلبہ کے مابین تعلیمی میدان میں مسابقت پیدا ہو اور ہم اپنے اس مقصد میں کافی کامیابی حاصل کر چکے ہیں، کہ اس سال چترال کے ہونہار طلبہ نے میٹرک میں ایک ہزار سے زیادہ نمبر حاصل کئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارا یہ سلسلہ تعلیم کیلئے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے درمیان جو بھی بچہ میٹرک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرئے انکو بھی دس ہزار روپے کا نقد انعام اور اقراء نشان خصوصی طورپر دیا جائیگا۔ انہوں نے تمام پوزیشن ہولڈر ( گورنمنٹ سکولز، پرائیوٹ سکولز) طلبہ کو مطلع کیا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے کوائف ہمارے پاس جمع کریں تاکہ بروقت اپنے انعامات وصول کر سکیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔