تازہ ترین

یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مرکز خصوصی تعلیم چترال میں تقریب کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مورخہء 6ستمبر 2018کو یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک تقریب مرکز خصوصی تعلیم چترال میں منعقدکیاگیا۔تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا مولانا تاج الملوک نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے’’مجھے پاکستان سے پیار ہے ‘‘کے موضوع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وطن کے شہیدوں اورغازیوں کو خراج تحسین پیش کی۔ تقریب میں شریک خواتین و حضرات نے بھی ا پنے تاثرات کا اظہارکیا،تقریب کے مہمان خصوصی جمیلہ صاحبہ نے یوم دفاعِ پاکستان کے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کے اسٹاف کا شکریہ اداکیااورکہاکہ اُنہوں نے یہ تقریب منعقد کر کے ہمیں اوراِن خصوصی بچوں کوآگاہی دی۔آخر میں تقریب کے صدر اور ادارے کے سربراہ رحمت نواز سروری نے یوم دفاع اور خصوصی بچوں کے موضوع پر تقریر کی اور کہا کہ خصوصی بچوں کو پیار اور محبت سے تربیت دینے کی ضرورت ہے جس میں والدین اور اساتذہ اکرام دنوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اظہرالدین نے انجام دی،آخر میں شرکاء کیلئے ریفریشمنٹ کا انتظام بھی کیا گیا۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔