تازہ ترین

فور بائی فور کلب چترال کی سرفرنگا جیپ ریلی میں شرکت؛ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ

 چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال فور بائی فور کلب کی ٹیم سرفرنگار ،سکردو میں منعقد ہونے والے’’ سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ جیپ ریلی‘‘ میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سکردو گلگت بلتستا ن میں ’’ پاک وہیلز‘‘ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے سرفرنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں چترال فور بائی فور کلب کی پانچ گاڑیوں پرمشتمل 15رکنی ٹیم نے آفتاب احمد شاہ اور سنگین علی غازی کی قیادت میں حصہ لیا اور نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ سی کیٹیگری (اسٹاک) میں 4×4کلب چترال کے کامران الٰہی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی جبکہ ڈی کیٹیگری میں ضیاء الرحمن، سلمان احمد خان اور اسد شاہنوی نے بالترتیب چوتھی، پانچویں اور چھٹی پوزیشن حا صل کئے۔ اختتامی تقریب میں گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کامران الٰہی کو ڈیڑھ لاکھ انعام دیا جبکہ چترال فور بائی فور کلب کو ’’ بہترین کلب ‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔ یاد رہے کہ ’’سرفرنگار کولڈ ڈیزرٹ ریلی پاکستان کی دوسری بڑی ریلی ہے جسمیں ملک بھر سے لوگوں نے شرکت کیں ۔ ریلی کے ٹریک کی لمبائی چالیس کلومیٹر تھی جس میں 15کلومیٹر ریتلی ٹیلہ بھی شامل تھا۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔