تازہ ترین

دروش ہسپتال سے تین لیڈی ڈاکٹروں کی تبدیلی اہالیان دروش کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔قاری جمال عبدالناصر

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)معروف عالم دین سیاسی وسماجی شخصیت قاری جمال عبدالناصر نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ دروش ہسپتال سے تین لیڈی ڈاکٹروں کی تبدیلی اہالیان دروش کے ساتھ سخت زیادتی ہے محکمہ صحت کی عدم توجہی ایک سوالیہ نشان ہے کم ازکم ستر ہزار آبادی والے حساس علاقے تک ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹروں کی تبدیلی سے عوام خصوصاً خواتین کی پریشانی باعث تشویش ہے دروش ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے بعد سب سے زیادہ اہم ہسپتال ہے روزانہ گائنی کے کئ مریض ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا پر دور دورعلاقوں سے آکر بغیر نتیجے کے واپس جاتے ہیں انہوں نے اس اہم مسلے پر توجہ دینے کے لئے صوبائی وزیراعلی محمود خان، وزیر صحت ،چیف سیکرٹری ،سیکرٹری صحت ،ڈائریکٹر صحت کمشنر مالاکنڈ ڈویژن آورڈپٹی کمشنر چترال سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ خواتین کا اہم اور بنیادی مسلہ حل ہو اُنہوں نے کہا کہ لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا پر دروش ہسپتال میں کسی بھی وقت انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ یقینی ہےاس صورت میں تُمام تر زمہ داری محکمہ صحت چترال پرعائد ہوگی اُنہوں نےخواتین کی ای سی جی کے لئے کم از کم دو نرسوں کا بندوبست  کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دروش ہسپتال کے نام تنخواہ لینے والے نرسوں کو فوری طور پر دروش ہسپتال لائی جائے تاکہ نرسوں کی کمی کا مسلۂ حل ہو سکےاُنہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت اس سنگین نوعیت کے اہم مسلے پر فوری توجہ دےگی بصورت دیگر اہالیان دروش بلا امتیاز سیاسی وابستگی اس ظلم و ذیادتی کے خلاف سخت احتجاج شروع کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری بھی محکمہ صحت پر عائد ہوگی ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔