
ڈی ایف اے لوئر چترال کے صدر پر 4 سال کی پابندی، جنرل سیکرٹری سعود آزاد نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
چترال (چترال ایکسپریس) پاکستان فٹبال فیڈریشن (PFF) کی ڈسپلنری کمیٹی نے ایک فیصلہ سناتے ہوئے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) لوئر چترال کے صدر کو چار سال کے لیے معطل کر کے ان پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد ڈی ایف اے لوئر چترال کا صدارتی عہدہ خالی ہو گیا ہے۔
ڈی ایف اے لوئر چترال کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن (مؤرخہ 19 ستمبر 2026ء) کے مطابق، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 16 ستمبر 2026ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشن (کمپلینٹ نمبر 008/3-A/2026) کے تحت ڈسپلنری کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے آئین اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت کی روشنی میں، ڈی ایف اے لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری سعود آزاد
نے تا حکمِ ثانی سعود آزاد نے “قائم مقام ” کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
اس فیصلے کی کاپی صدر خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن، پاکستان فٹبال فیڈریشن کے لیگل ڈیپارٹمنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لوئر چترال کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔
