محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کابھی پینے کے پانی پر ٹیکس چارجز لینے کاعمل شروع آغاز اپر چترال بونی سے ہوگیا

چترال (چترال ایکسپریس) محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے بھی پینے کے پانی پر ٹیکس چارجز لینے کا عمل شروع کیا جس کا آغاز اپر چترال ضلع کے ہیڈ کوارٹرز بونی سے کیا گیاہے جہاں فی گھرانہ کنکشن کے لئے360روپے لئے جارہے ہیں۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر نے رجسٹریشن کی مد میں بونی کے مقام پر فی گھرانہ 360روپے کی وصولی کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اس کا سلسلہ اپر چترال اور لویر چترال کے اضلاع میں دوسرے دیہات تک بڑہایا جائے گا جہاں اس محکمے کی ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے انہیں اس سال 8لاکھ روپے اس مد میں اکھٹا کرنے کے لئے ٹارگٹ دی ہے جس کے لئے انہوں نے بونی سے اس عمل کا آغازکیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ان چارجز کی وصولی محکمے کے اہلکار نقد کی صورت میں لے رہے ہیں جنہیں بعدمیں حکومت کے خزانے میں جمع کئے جائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔