اپرچترال،اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں شاہ عدنان اے سی مستوج اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پررمضان المبارک کے دنوں میں اشیاء خوردونوش کے نرخوں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے دوران بازار چیکنگ مختلف اشیاء خوردنوش کے نرخ پوچھ لئے اور اس کے مطابق نرخنامہ بھی چیک کئے۔ انہوں نے تمام کاروباری حضرات سےاس مبارک اور مقدس مہینے کے دوران ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کورونا ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔ کیونکہ کورونا کی تیسری لہر سابقہ لہروں کی نسبت انتہائی متاثرکن ہے اور مثبت کیسسز کے شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔