اپر چترال بروغل روڈکو ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی اہم میٹنگ

چترال(چترال ایکسپریس) جمعرات22اپریل کو کئی مہینوں سے بند بروغل روڈ کو کھولنے اور ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج،ڈی ایف سی اپر چترال،ایس ڈی او سی،اینڈ،ڈبلیو،اکاہ اوراے کے آر ایس پی اپر چترال کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں کئی مہینوں سے بند بروغل روڈ کو کھولنے اور اس کے نتیجے میں پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی اور ذیل فیصلے لئے گئے۔1.محکمہ سی اینڈ ڈبلیواپر چترال ہنگامی بنیادوں پر بروغل روڈ صاف کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کریگا۔ اس حوالے سے مذید کوئی عذرقبول نہیں کی جائیگی۔ 2،سب انجینئر سی اینڈ ڈبلیو اسماعیل خان کل ہنگامی بنیادوں پر بروغل کا دورہ کرکے کام کی پیشرفت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریگا۔3۔ڈی ایف سی اپر چترال بروغل اور یارخون ویلی کے لئے گندم کی ترسیل کو ممکن بنائے گا تاکہ کسی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے گندم کی قلت نہ ہو۔ 4۔تمام این جی اوز کے سربراہان اپر چترال میں امدادی سرگرمیوں اور دوسرے کاموں میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کواعتماد میں لینے کا پابند ہونگے تاکہ ضلعی انتظامیہ اوراین جی اوزمل کر امدادی سرگرمیوں کو بہتر طریقے سے انجام دے سکیں۔میٹنگ کے آخر میں اے ڈی سی محمد عرفان الدین نے جملہ شراکاء کو مذکورہ بالا ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔