اپر چترال رمضان المبارک کے دوران مساجد میں کورونا ضابطہ اخلاق کی عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ

اپر چترال(ذاکر محمد زخمی)رمضان المبارک کے دوران مساجد میں کورونا ضابطہ اخلاق کی عملدرآمد اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ زیر صدارت  محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں اپر چترال کے محتلف یوسیز کے جید علماء نے شرکت کی۔ اے ڈی سی نے رمضان المبارک کے دوران نماز اور تراویح کے وقت ماسک کا استعمال کرنے اور آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے احکامات سے متعلق ان کو آگاہ کیا۔علما کرام نے اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔