چترال اپر

اے ڈی سی محمد عرفان الدین کا اے سی مستوج شاہ عدنان کے ہمراہ کوسٹر سروس بونی کا دورہ،ٹرانسپوٹروں کوزائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی ہدایت

چترال(ذاکر محمد زخمی)اپرچترال میں کوسٹر سروس کی طرف سے ڈرائیورحضرات کی من مانیوں اور زائد کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ کوسٹر سروس بونی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹکٹ ایشوئنگ کاؤنٹر میں جاکر تمام وصولی اورجاریرجسٹرز چیک کئے۔ انتظامی آفیسران نے متعلقہ افراد کو زائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ اگر کسی ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایہ سے زائد وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنہوں نے مسافروں سے گزارش کی کہ جو بھی بندہ زائد کرایہ وصول کرتا ہے ان کانام، گاڑی نمبر ذیل نمبر پر شکایات کریں تاکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ 0943470025

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO