چترال اپر

اپرچترال میں چترال سکاؤٹس کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے حوالے سے فری میموگرافی کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے

اپرچترال(ذاکرمحمد زخمی)چترال سکاؤٹس کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے حوالے سے فری میموگرافی کیمپ کا اہتمام اپر چترال میں کیا جارہاہے۔ اس حوالے سے ایک ہم آہنگی میٹنگ زیر صدارت  محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ میں وینگ کمانڈر 141ونگ چترال سکاؤٹس محمد الیاس،شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج، سب ڈویژنل پولیس آفیسر مستوج محی الدین اور ڈاکٹر فرمان ایم،ایس کٹیگری ڈی ہسپتال بونی نے شرکت کیں۔ اس فری میڈیکل کیمپ میں لاہور سے آئے ہوئے مستند اور ماہر معالج فری مریضوں کی تشخیص کریں گے۔ فری میڈیکل کیمپ کا آغاز 26 تاریخ سے 28 تاریخ تک بونی میں ہوگا اور 29 تاریخ سے 31 تاریخ تک مستوج میں ہوگی،ماہر روانہ کی بنیاد پر 30 مریضوں کی فری چیک اپ کریں گے اور 3 دنوں میں ٹوٹل 90 مریضوں کی چیک اپ کریں گے۔ 40 سال سے اوپر کے خواتین مریضوں کی رجسٹریشن ڈی،ایچ،او افس اپر چترال میں کی جائے گی۔ لہذا اس بہترین موقع سے فائدہ اٹھاکر اس جان لیوا مرض کی مفت تشخیص کروائیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔