
تازہ ترین
وزیراعلی محمود خان کا لوئر دیرکے علاقہ خال میں نامعلوم افراد کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقہ خال میں نامعلوم افراد کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کی ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی کی بھی ہدایت کی ہے۔
