حکومت بلوچستان کے وفد کاتین روزہ دورہ چترال،آغاخان فاونڈیشن کی دیہی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حکومت بلوچستان کے وفدنے چترال میں ضلعی انتظامیہ اورسول سوسائٹی کے نمائندوں کےساتھ ملاقاتوں میں ترقیاتی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔وفد میں رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک(RSPN)اورنیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP)کے نمائندے شامل تھے۔وفد نے چترال میں سوشل ویلفیئر افسر نصرت جبین،سپرٹنڈنٹ ڈی سی آفس ظاہرشاہ،ڈسٹرکٹ اکاونٹ آفیسرمعراج الدین اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ سے ملاقات کی۔وفدکے دورے کا اہتمام آغاخان رورل سپورٹ پروگرام نے کیا تھا۔تین روزہ دورے میں وفدنےآغاخان فاونڈیشن کی دیہی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔اے کے آرایس پی کے ترقیاتی منصوبوں کادورہ کیاخاص طوربونی میں چھوٹے پن بجلی گھروں کے دیہی منصوبے وفد کودکھائے گئے اور وفد کوبتایا گیا کہ پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں کا پورا نظم ونسق دیہی تنظیموں کے ہاتھوں میں ہے ضلعی انتظامیہ کے افیسروں نے وفدکودیہی ترقی اور مقامی حکومت کی سکیموں کے طریقہ کارسے اگاہ کیا۔وفد کے اراکین نے چترال کی ضلعی انتظامیہ اور رورل سوسائیٹی کےنمائندوں کاشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔