بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد

اپرچترال(چترال ایکسپریس)آنے والی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کی ایک اہم مشاورتی میٹنگ بونی کے ایک مقامی ہوٹل میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال امیراللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس اہم میٹنگ میں ڈسٹرکٹ کابینہ کے ممبران، دونوں تحصیلوں کے ممبران، سب تحصیلوں کے ممبران ، علماء ونگ کے صدر، پی وائی او، مختلف وی سیز کے ممبران کے علاوہ پارٹی کے دیگر کارکنان نے شرکت کی۔ اس اہم میٹنگ میں تمام شرکاء نے متفقہ طور پر تحصیل مستوج کی چیئرمین شپ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے صدر امیراللہ کا نام فائنل کیا۔ سید شیر حسین اور پرویز لال کے ناموں کو کورنگ امیدوار کے طور پر لیا گیا۔ اور اس طرح تحصیل موڑکھو-تورکھو کے تحصیل چیئرمین شپ کے لیے دو نامون پر اتفاق ہوا جن میں سابق ناظم تورکھو شیر عزیز بیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری مستنصرالدین شامل ہیں۔
اس فیصلے کو میٹنگ میں شامل تمام شرکاء نے ایک قرارداد کی شکل میں بھی محفوظ کیا جس کو صوبائی قیادت کی طرف سے بنائی گئی الیکشن ریویو کمیٹی کو بھی پیش کردی جائے گی۔
شرکاء نے تحصیل مستوج کی چیرمین شپ کیلے اپنے متفقہ امیدوار کو مبارکباد دی اور ہر قسم کی کوشیش اور قربانی دینے کا عہد کیا گیا۔ اسی طرح موڑکھو-تورکھو کی چیرمین شپ کیلئے دونوں امیدواروں کو ایڈوانس مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ واضع رہے موڑکھو-تورکھو تحصیل کے چیئرمین شپ کیلئے کسی ایک نام کا فائنل نہیں کیا گیا ہے اور کچھ دنوں کے بعد الیکشن کیلئے حالات کو دیکھتے ہوئے ان دونوں امیدواروں میں سے ایک امیدوار کے نام کو فائنل کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔