یونیورسٹی آف چترال میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کاانعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)شعبہ اردو اور سوشیالوجی کے تعاون سے جامعہ چترال میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا جس کی مہمان خصوصی ضلعی پولیس آفیسر محترمہ سونیہ شمروز صاحبہ تھیں پروگرام کے مہمان اعزاز وائس چانسلر جامعہ چترال پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ  تھے جنہوں نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کرنے بعدمعاشرے میں خواتین کے کردار اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی مہمان خصوصی محترمہ سونیہ شمروز صاحبہ نے طلبات کو محدود وسائل میں اپنی اخلاقی اور معاشرتی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے معاشرے میں اپنا کردار بہترین انداز میں نبھانے کی تلقین کی اور انہیں موبائل اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے دور رہنے کا مشورہ دیا پروگرام کے اختتام پر مہمان خصوصی کو جامعہ چترال کی جانب سے کتابوں کا تحفہ دیا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔