اپر چترال محکمہ صحت کی حفاظتی ٹیکہ جات 2022 کےعالمی ہفتہ منانے کی تیاریاں مکمل ۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال محکمہ صحت حفاظتی ٹیکہ جات 2022 کے عالمی ہفتہ منانے کی تیاریاں مکمل کی ہیں جو 24 اپریل سے شروع ہوکر 30اپریل 2022 تک جاری رہیگی ۔اس میں ڈی ایچ او اپر اور ای پی آئی کواردنٹر اپر ڈاکٹر فضل محبوب ، اسٹاف اور دیگر اسٹیک ہولڈرز اگاہی مہیم کو بطریق احسن اگے بڑھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 24 اپریل سے 30 اپریل تک عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات ساری دنیا میں منایا جاتا ہے ،محکمہ صحت چترال بالانے بھی 24 اپریل سے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا اعلان کردیا ۔ڈپٹی کمشنر چترال بالا ،ضلعی آفیسر برائے صحت چترال بالا، کوآرڈینیٹر EPI, ضلعی، تحصیل سپروائزرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزرز نے اس سلسلے میں اگاہی مہم کو منظم طریقے سے اگے بڑھا رہے ہیں۔علماءکرام،عوامی نمائندگان ،سکولز کے سربراہاں اور صحافی براداری کے ساتھ اپر چترال میں آگاہی پھلانے کے بارے مٹینگ کا سلسلہ جاری ہے۔اگاہی مہم کے سلسلے میں آج بونی بازار میں موٹر بائیک ریلی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔چترال کے 10 یونین کونسل میں EPI کے تربیت یافتہ اہل کار لیڈی ہیلتھ ورکرز کی مدد سے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو 12 مہلک بیماریون کے خلاف ویکسین لگائیں گے۔

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا مقصد مہلک “بیماریون سے پاک اور صحت مند چترال ہے”

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔