چترال رورل اینڈ سپورٹ پروگرام کی خود کشی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے پشاور میں پروگرام کا انعقاد ۔

پشاور(چترال ایکسپریس ) 10 ستمبر 2022 کو دنیا بھر میں خودکشی سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا تھا۔
اس دن کا بنیادی مقصد خودکشی کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر عزم اور عمل فراہم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں سی آر ایس پی (چترال رورل اینڈ سپورٹ پروگرام) نے خود کشی کے مسائل کو اجاگر کرنے اور آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ ہمارے معاشرے خصوصاً چترال میں خودکشی کی کوششوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔
یہ پروگرام پشاور کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا، ایف پی سی سی آئی کے کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروگرام میں کلیدی اسپیکر کے علاوہ۔ ڈاکٹر عمارہ اقبال یوتھ نمائندہ ساؤتھ ایشیا، الطاف الرحمن رومی پلاننگ ڈویلپمنٹ آفیسر لوکل گورنمنٹ، اسٹیک ہولڈرز اور چترالی طلباءکو مدعو کیا گیاتھا۔۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔