ڈاکٹروں کے ہڑتال کی وجہ سے پیدا شدہ مسئلے پر غورکے لئے جماعت اسلامی چترال کی دعوت پر آل پارٹیز اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار مورخہ 25 ستمبر کو جماعت اسلامی چترال کی دعوت پر آل پارٹیز اجلاس زیر صدارت امیر جماعت اسلامی چترال لوئر اخونزادہ رحمت اللہ منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے علاؤہ جمعیت علمائے اسلام، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی نمائندگی شامل تھی۔
اجلاس میں ڈاکٹروں کے ہڑتال کی وجہ سے پیدا شدہ مسئلے پر غورکیا گیا۔ اور درج ذیل قرارداد اتفاق رائے منظور کر لی گئی۔
یہ کہ پیدا شدہ مسئلے کے تصفیہ کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی، مگر نہ صرف یہ کہ انھوں نے خود اس مسئلے کے حل کی کوشش کی بلکہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے فریقین کے مابین بار بار مصالحت کی کوششوں کے باوجود پر مسئلے کے حل پر راضی نہ ہوئی۔ جس کی وجہ سے مسئلہ گھمبیر ہوتا جا رہا ہے اور ڈاکٹروں کی طرف سے ہڑتال کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات درپیش ہیں۔ چترال کی سیاسی قیادت اب بھی مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کر رہی ہے کہ عوامی مفاد میں مسئلے کے حل پر آمادہ ہو جائے بصورت دیگر آپ سے متعلق عوام یہ تاثر لینے میں حق بجانب ہوگا کہ آپ عوامی مسائل کے حل کے بجائے مزید مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور آپ کو ہر حال میں اپنی انا عزیز ہے اور غریب عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ایسے میں آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ آپ عوامی خدمات کے عوض ملنے والے مراعات اٹھائیں۔ لہذا ہم ایک مرتبہ پھر پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام الناس کو درپیش مسائل کے پیش نظر ضد چھوڑ کر مصالحت کی کوششوں کو کامیاب بنائیں ورنہ چترال کے عوام میدان میں آنے اور سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔