
چترال نرسز فورم کی طرف سے پاور یارخون کے بعد سیلاب متاثرین کھوژ اپر چترال میں بھی امدادی رقم تقسیم
اپرچترال (چترال ایکسپریس)اپر چترال میں سیلاب کی وجہ سے حالیہ تباہی کے بعد چترال نرسز فورم اپنے ممبراں کیساتھ علاقے اور متاثرین کی صورتحال پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا گیا تھا اور اس مشکل وقت میں دوسروں سے پیچھے نہ رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے آپس میں ڈونیشن جمع کرنا شروع کر چکے تھے جسمیں پاکستان ،کویت اور سعودیہ میں خدمات سر انجام دینے والے کئی چترالی نرسز نے اپنے بساط کے
مطابق ڈونیشن جمع کئے۔
اس سلسلے میں چترال نرسز فورم کے آنریری ممبراں فرمان نظار اور کرم علی سعدی نرسز فورم کی جانب سے تمام متاثرہ علاقوں کا خود سروے کرنے کے بعد کونسل سے بھی ڈیٹا حاصل کئے تھے، پاور کا ڈیٹا پیر مختار علی شاہ رہمنا پی ٹی آئی سے بھی حاصل کیا گیا تھا جس کے بعد صاف شفاف طریقے سے متاثرہ خاندانوں کی بساط کے مطابق امداد شروع کیا گیا۔
پاور کے بعد کل چترال نرسز فورم کی طرف سے
کھوژ سیلاب متاثرین میں 1٫36000 روپے تقسیم کئے گئے
چترال نرسز فورم کی طرف سے رقم فرمان نظار اور کرم علی سعدی نے تقسیم کئے ۔
اس موقعے پر متاثرین کے علاوہ علاقے کے متعبرات بھی موجود تھے ۔
متاثرین کی جانب سے چترال نرسز فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیاکہ اس مشکل وقت میں نرسز کی طرف یہ امداد ہمارے حوصلے کو بلند کئے اور خوشی ہوئی کہ ہماری بیٹیاں اور بیٹے جو ہمیشہ صحت کے شعبے میں ہراول دستے کا کام کرتے ہیں آج مشکل وقت میں اپنی تنخواہوں سے کچھ حصے ہمیں بھی دئیے، ہمین اپنے
نرس بہن بھائیوں پر فخر ہے۔
ناصر علی شاہ سی این ایف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گرچہ ہماری امداد سوئی دھاگہ لینے کے مترادف ہے مگر عوام یاد رکھیں ہماری کوشش آپ لوگوں کی خدمت کے سوا کچھ نہیں ہماری نیت ہمیشہ خدمت کی ہوتی ہے ۔
