ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی کوشٹ میں کھلی کچہری کاانعقاد

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی )ڈپٹی کمشنر اپر چترال عوامی عدالت میں حاضر۔
صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ اپر چترال نے گورنمنٹ ہائی سکول کوشٹ میں عوامی دربار کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ہمراہ شرکت کی۔
کھلی کچہری میں عوامی نمائندوں کے علاؤہ علاقے کے عمائدین اور کثیر تعداد میں کوشٹ اور اس سے متصل علاقوں سے آئے ہوئے عوام نے شرکت کیں۔ عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور اس کے ہمراہ آئے ہوئے تمام معزیزین کا کوشٹ آنے اور کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
کھلی کچہری میں عوام علاقہ  نے بے شمار مسائل ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے۔ جن میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ سے نجات، روڈ کی مرمت اور پل کے کام کی جلد از جلد تکمیل جیسے مسائل قابل ذکر تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے زیر غور لائے گئے کافی مسائل موقع پر حل کئے اور بعض مسائل کے فوری حل کے لئے متعلقہ آفیسران کو احکامات صادر کئے۔ عمائدین علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمشنر ان کے ساتھ تعاون کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔