تورکھو چوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان گرفتار 5لاکھ سے زیاد مال مسروقہ بر آمد۔ ایس ایچ او خلیل الرحمٰن

اپرچترال(چترال ایکسپریس)شعبہ تعلقات عامہ اپر چترال پولیس کے مطابق مورخہ 17/11/22 اپر چترال چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرلیے گیے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 14/11/22 کو علاقہ رائین تور کہو میں موبائل شاپ سے موبائل فونز اور موبائل پارٹس چوری ہوگے تھے جن کی کل مالیت 5 لاکھ 79 ہزار روپے تھی ، جس پر تھانہ تور کہو میں نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن ستار خان کی نگرانی میں پولیس پارٹی جس کی سربراہی خود ایس ایچ او تھانہ تور کہو خلیل الرحمان کر رہے تھے نے دوران انویسٹیگیشن مذکورہ مقدمے کو ٹریس کرکے دوملزمان (جن کا تعلق شاگرام سے بتایا جاتاہے) کو گرفتار کرکے سرقہ شدہ سامان اور آلات نقب زنی برآمد کیے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی اور ایک ان ٹریس مقدمہ کو ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمد کرنے پر پورے تور کہو کے عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔یاد رہے جب سے ایس ایچ او خلیل الرحمٰن کاتورکھو تبادلہ ہوا ہے جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا اور اس سے پہلے بھی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرچکے ہیں۔ تورکھو کے جملہ عوام ایس ایچ او کی کردار کو سراہتے ہوئے  محکمہ پولیس اپر کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔