پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل مستوج کا بونی میں عارضی دفتر کا افتتاح ۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی )پاکستان مسلم لیگ (ن) اپر تحصیل مستوج بونی میں رابطے کے لیے عارضی طور پر تحصیل آفس کا افتتاح کیا جوکہ چوک بونی میں واقع ہے اس سلسلے بونی میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل کابینہ کے افراد سمیت ضلعی کابینہ کے ارکان نےبھی شرکت کی۔جن میں ضلعی جنرل سکرٹری پرنس سلطان الملک،ضلعی سنئیر نائب صدر پرویز لال،ضلعی سنئیر نائب صدر عارف اللہ،سابق ویلج ناظم سلامت خان،عبد السلام ،پرنسپل اسرار،یوتھ ونگ صدر سہراب عالیم ،نادر خان وغیرہ بھی موجود تھے۔ افتتاح بدست بزرگ لیگی رہنما ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیر ہوا۔بونی میں عارضی دفتر کے افتتاح کا مقصد پارٹی کے باہمی رابطے کو سہل بنانا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جاوید خان اور جنرل سکرٹری ایڈوکیٹ عتیق الرحمٰن نے کہا کہ ائیندہ چند دنوں میں تحصیل مستوج کابینہ ایک شاندار دفتر کا افتیتاح کریگی اُس وقت تحصیل مستوج کے کابینہ کے تمام ارکان سمیت پارٹی کے دیگر قائدین کو بھی مدعو کیا جائیگا۔موجودہ دفتر کی افتتاح کا مقصد ہیڈ کوارٹر بونی میں پارٹی کارکنان کو فوری رابطے کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔سنئیر لیگی قیادت ریٹائرڈ صوبیدار سلطان امیر نے اس موقع پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ ایک مضبوط پارٹی رہی ہے اس وقت ایک بار پھر پاکستان کی خالق جماعت اپر چترال میں اپنی شناخت کو روز بروز مستحکم بنا رہی ہے جوکہ خوش ائیند ہے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی مفاد کے خاطر رائٹ ٹو انفارمیشن کا حق استعمال کرتے ہوئے گزاشتہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے معلومات حاصل کرکے عوام کو ان منصوبوں کی افادیت اور حقیقت سے باخبر کیا جائیگا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔