یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔

چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف چترال کی ہدایت پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ریلی میں سٹاف اور عام لوگوں نے شرکت کی، شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے اور بھارتی مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مصطفی کمال نے کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔