ارکاری روڈ برفانی تودہ گرنے سے بند۔ بحالی میں چترال پولیس کے جواناں کمیونٹی سروس اور انگیجمنٹ کے تحت پیش پیش*
چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )علاقہ ارکاری کو جانے والی روڈ پیچ اوچ مومی کے مقام پر برفانی تودے گرنے کی وجہ سے ہر قسم امد ورفت کے لیے بند ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال ناصر محمود (پی ایس پی) نے کمیونٹی سروس اور پبلک انگیجمنٹ پلان پر عملدرامد کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ کو خصوصی ہدایات دیں کہ عوام کے مشکلات کے پیش نظر سڑک کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنائیں ۔
ایس ڈی پی او نذیر شاہ نے تھانہ لٹکوہ, شغور اور ارکاری سے پولیس جوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دے کر برفانی تودہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔
لوئر چترال پولیس معاشراتی جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ کمیونٹی سروس اینڈ انگیجمنٹ کے تحت فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چرھ کر حصہ لے رہے ہیں
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں