ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کاترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئےنقدو جنس کی صورت میں عطیات وصول کرنے کا فیصلہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)) ڈپٹی کمشنر لویر چترال ارشد قیوم برکی نے چترال کی سول سوسائٹی سمیت دوسرے اسٹیک ہولڈرز پر زور دیاہے کہ اسلامی برادر ممالک ترکیہ اورشام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ دل کھول کر مدد کرنے کے لئے ہمیں آپس میں اتحادواتفاق اور یکسوئی ویکجہتی کا مظاہرہ کیاجائے۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں تمام سرکاری افسران، این جی اوز کے سربراہان اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کے فرد کی حیثیت سے ہم پر لازم ہے کہ ہم ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ کے اپنے متاثر بھائیوں اور بہنوں کامصیبت کی اس گھڑی میں سہارا بننے کی کوشش کریں اور حتی الوسع کوشش کرتے ہوئے ان کے لئے نقد اور جنس کی صورت میں امداد جمع کریں جنہیں حکومت پاکستان ان تک پہنچانے کا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متعدد مقامات پر کولیکشن پائنٹ بنائے جائیں جہاں نقدو جنس کی صورت میں عطیات وصول کئے جائیں گے۔ عوام پر زوردیا گیا کہ نقد کے علاوہ جنس کی صورت میں خشک خوراک اور ہائی جین سے متعلق اشیاء وصول کئے جائیں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش توصیف اللہ اور ایڈیشنل اے سی چترال مفتی شہروز کو عطیات کی وصولی کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔