محمد خالد زمان ڈی سی اپر چترال کی لاسپور ویلی کا تفصیلی دورہ
اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی ) محمد خالد زمان ڈپٹی کمشنر اپر چترال نےاتوارکو لاسپور ویلی کا تفصیلی دورہ کرکےخانہ مردم شماری مہم کا جائزہ لیا
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لاسپور ویلی میں مختلف مردم شماری ٹیموں سے ملاقات کرکے ان کے سرگرمیوں سے متعلق دریافت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ ٹیم کو اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنرنے گرین گودام لاسپور کا دورہ کیا اور گندم کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا ۔ انہون نے متعلقہ کلرک کو بروقت گندم کی ترسیل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں گندم کی مصنوعی قلت نہ ہو.
ڈپٹی کمشنر بحیثیت کمانڈنٹ لیویز فورس اپر چترال لاسپور میں واقع لیویز پوسٹ کا بھی دورہ کیا۔ پوسٹ کمانڈر اشتیاق احمد نے اپنے ان کا استقبال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے لیویز پوسٹ میں لیویز اہلکاروں سے ملاقات کی
اور ان کے لئے دستیاب وسائل سے متعلق دریافت کی۔ انہون نے گیسٹ ہاؤس سمیت دوسرے کمروں کا جائزہ لیا
اور متعلقہ پوسٹ کمانڈر کو مزکورہ پوسٹ میں کسی چیز کی عدم دستیابی کی صورت میں بروقت اگاہ کرنے کی ہدایت۔
- بعد ازان انہوں نے
شندور ٹاپ کا بھی دورہ کیا اور مستوج شندور روڈ میں امدورفت کا جائزہ لیا۔ مستوج شندور روڈ ٹریفک کے لئے بحال ہوا ہے
البتہ فور ویل گاڑیاں سفر کے لئے موزوں ہیں۔