
بونی لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل نہ ہو سکا۔رمضان میں صارفین پریشان متفقہ قرار داد کے ذریعے دو دن کا نوٹس۔
آپرچترال (ذاکر محمد زخمی)ہیڈ کوارٹر بونی ماہ رمضان میں شدید لوڈ شیڈنگ کے زد میں ہے۔عوام الناس شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔اس سلسلے میں گزشتہ روز ایک بار پھر منتخب نمائندے،ڈسٹرکٹ بار،تحریک حقوق اپر،معززین، تجار یونین،اور ڈرائیور یونین کا مشترکہ اجلاس
شاہ وزیر ہاؤس بونی میں چیرمین تحصیل کونسل مستوج سردار حکیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر وکلا برادری محمد نواب خان ایڈوکیٹ ،چیرمین وی سی II انوار ولی خان،پرویز لال ،کشافت یونس اور چیرمین سردار حکیم نے
موجودہ لوڈ شیڈنگ کو پیڈو کی نا اہلی قرار دی ان کا کہنا تھا کہ اس سال موڑکھؤ اور تورکھو کو بجلی کی فراہمی نیشنل گریڈ سے ہو رہی ہے ریشن بجلی گھر سے ریشن تا کارگین کے صارفین کو بجلی فراہم کرنا ہے اور اس وقت سردی کی شدت بھی ختم ہو چکی ہے اور نالوں میں پانی کی سطح بھی بلند ہو رہی ہے ۔
پھر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ سمجھ سے باہر ہے۔اجلاس کے اختتام پر متفقہ قرار داد کے ذریعے پیڈو اور انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ27مارچ2023 تک اس مسلے کو حل نہ کیا گیا تو عوام رد عمل میں آزاد ہو گی۔اس کی زمہ داری محکمہ پیڈو پر عائد ہو گی۔
