ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ (پی ایس پی) نے لوئر چترال میں ابابیل پولیس سکواڈ کا افتتاح کردیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ کا ایک اور احسن اقدام۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ (پی ایس پی) نے لوئر چترال میں ابابیل پولیس سکواڈ کا افتتاح کردیا۔

ابابیل پولیس سکواڈ کے قیام سے لوئر چترال پولیس کاسماج دشمن عناصر اور سٹریٹ کرائمز کے خلاف انسدادی کارروائیوں کو مزید تقویت ملے گی۔

ابابیل پولیس سکواڈ کا خصوصی دستہ اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خلاف موثر اور بروقت کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ضلع بھر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گا۔

ابابیل پولیس سکواڈ ابتدائی مرحلے میں سٹی چترال اورسرکل دروش کے ملحقہ علاقوں میں ہمہ وقت گشت کریں گے ۔

04 موٹرسائیکل پر مشتمل 16 جوان ہیوی بائکس ,اسلحہ, ایمونیشن و دیگر آلات سے لیس ہوکر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ابابیل سکواڈ کے جوان مواصلاتی نظام کے تحت پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رابطے میں رہیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔