چترال میں مثالی امن و امان کو قائم ودائم رکھنے میں صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے.ڈی پی او اکرام اللہ

چترال (چترال ایکسپریس) ڈی پی او چترال اکرام اللہ نے کہا ہے کہ چترال میں مثالی امن و امان کو قائم ودائم رکھنے، معاشرتی ہم آہنگی کو پروموٹ کرنے اور سماجی برائیوں کے خلاف جہاد میں صحافیوں کا کردار قابل تعریف ہے اور موجودہ حالات کے تناظر میں بھی وہ اپنی روایتی کردار احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں۔ جمعہ کے دن چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے دائرہ کار سے متعلق تمام عوامی مسائل کو انتہائی باریک بینی اور خلوص نیت سے حل کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال اور آبرو کی سوفیصد تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے حال ہی میں متعارف کردہ اصلاحات کا تفصیل سے ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی پوری صلاحیت اور قوت کے ساتھ ضلعی پولیس کے سربراہ کی حیثیت سے فرائض نبھانے کی جدوجہد کررہے ہیں جس میں کامیابی کے لئے صحافی برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقوں کی تعاون اور رہنمائی ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چترال کو منشیات سے پاک علاقہ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ٹورزم کی ترقی بھی ان کے ترجیحات میں شامل ہے۔ڈی پی اونے والدین کو اپنے بچوں کی تربیت پر خاص نظررکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بچوں خاص کر بالغ بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھکر اُنہیں بُرے ماحول سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اوراگربچے گناہ میں ملوث ہوجائے اور والدین اُ ن کو منع کرنے کی کوشش نہیں کرینگے تو اُس گناہ میں والدین برابر کے شریک ہونگے۔
اس موقع پر وفد کے ارکان نے عوامی بھلائی،امن و امان، جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کئے۔ ایس پی انوسٹی گیشن محمد ستار خان،ایس ڈی پی او احمد عیسیٰ اورایس ایچ او سٹی تھانہ بلبل حسن بھی موجود تھے۔ وفد کے ارکان نے کبل سوات کے دھماکے میں شہید ہونے والے چترال پولیس کے دو جوانوں خلیل الرحمٰن اور فضل رازق سمیت دیگر شہدا کی شہادت پر ڈی پی او سے تعزیت کی اور شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔