لویر چترال پولیس نے مروئے بالا میں ایک نوجوان کے قتل کے ملزم کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کی۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) لویر چترال پولیس نے منگل کے روز مروئے بالا میں ایک نوجوان الحاج الدین کے قتل کے ملزم اعجاز کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کی۔پولیس اسٹیشن کوغوزی میں چاک شدہ ایف آئی آر کے مطابق اتوار کے روز مروئے بالا سے تعلق رکھنے والے اعجاز ولد رحمت زار نے اپنے ہی گاؤں کے الحاج الدین ولد آمین الدین کو 12بور بندو ق سے فائر کرکے قتل کرنے کے بعد اپنے آپ کو آلہ قتل سمیت مروئے میں واقع پولیس چوکی میں رضاکارانہ طور پر حوالہ دے دیا۔ مبینہ قاتل نے قتل کی وجہ اپنے 6 سالہ چھوٹے بھائی کی قتل کا بدلہ قرار دیا جس کی سر بریدہ لاش 2011ء میں گھر کے قریب مکئی کے کھیت میں پائے جانے پر مقتول کو گرفتار کرلیا گیا تھا جسے بعد میں ہائی کورٹ نے بری کردیا جبکہ سیشن کورٹ میں انہیں سزا ہوئی تھی۔ مقتول کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سپردِ خاک کیا گیا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔