لشٹ شیشی کودریائے کی کٹائی سے بچانے کے لئے سنجیدہ اقدام اٹھائے جائیں۔اہلیان علاقہ کی اپیل
چترال (چترال ایکسپریس)چترال کاخوبصورت ترین علاقہ اور دروش شیشی کوہ مدگلشٹ ویلی کا گیٹ وےلشٹ شیشی دریائے شیشی کی کٹائی کی زد میں ہے،سالانہ لشٹ شیشی کی زرعی زمینات ، پھل دار اور غیر پھلدار درختوں سمیت فصل دریا برد ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے، علاقے کے عوام بار بار مقتدر حلقوں اور منتخب نمائندوں کے نوٹس میں لاتے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی، انکی فریاد صدا بہ صحرا کے مانند ردی کی ٹوکری میں چلے جاتے ہیں، جسکی وجہ سے یہ حسین وادی اللہ نہ کرے صفحہ ہستی سے مٹنے کے قریب ہے ۔ علاقے کے عوام اپنی مدد اپ کے تحت ہر روز اپنے لنک روڈ
اور علاقے کی خوبصورتی کو بچانے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں،لیکن دریائے شیشی کی موجیں انکی محنت اور کوشش کو
ہر روز نقصان پہنچا رہے ہیں،
شیشی کے عوام کا ایک مرتبہ پھر مدد کے لئے حکومت کے متعلقہ اداروں،عوامی نمائندوں، این جی اوز، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کے زمہ داروں سے دردمندانہ اپیل کررہے ہیں کہ کوئی انکی فریاد کو سن کر علاقے کو بچانے کے لئے سنجیدہ قدم اٹھائیں، دریائے شیشی کو بلڈوزر کی مدد سے درمیان سے گزارنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے،