چترال سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ۔خاتون منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

چترال (چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی  بلبل حسن کی سربراہی میں پی اے ایس آئی نصاب علی اور ٹیم نے دوران ناکہ بندی چیو پل کے مقام پر ملزمہ صابرہ بی بی زوجہ عبدول مالک سکنہ ایژ گرم چشمہ کو مشکوک حالت میں پاکر لیڈی کانسٹیبلان کے زریعے تلاشی لینے پر اس کے ہاتھ میں موجود بوری (سامان کے بیگ) سے 1010 گرام چرس برامد کرکےملزمہ کو گرفتار کرکےمزید تفتیش شروع کردی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔