ڈی پی اع لوئر چترال اکرام اللہ خان کا سرکل بمبوریت کا دورہ، تھانہ جات اور چوکیات کی سکیورٹی انسپکشن ۔

چترال (چترال ایکسپریس)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان نے سرکل بمبوریت کا دورہ کرکے تھانہ جات اور چوکیات کا سکیورٹی انسپکشن کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ خیبر پختونخواہ پولیس دہشت گردی کی جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہیں اور موجودہ حالات میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ تمام اہلکار ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

ڈی۔پی۔او  اکرام اللہ خان نے تھانہ بمبوریت کے سکیورٹی انسپکشن کے دوران تھانے کی عمارت, باونڈری وال, مین گیٹ, سی۔سی۔ٹی۔وی کیمرہ, سنتری پوسٹ, روزنامچہ, حوالات ,جوانوں کے بیرکس ,صفائی, فرنٹ ڈسک اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ڈی۔پی۔او نے ایس۔ایچ۔او اور تفتیشی افسران کو خصوصی ہدایات کی وہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد حل کریں۔ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

سکیورٹی انسپکشن کے دوران ڈی۔پی۔او  اکرام اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر محمد علی خان نے سرکل بمبوریت میں موجود چترال لیویز / چترال پولیس کے چوکیات کا بھی دورہ کرکے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور جوانوں سے کہا کہ دوارن ڈیوٹی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

دونوں افسران نے چترال پولیس ,ایلیٹ فورس اور چترال لیویز کے جوانوں کو سختی سے ہدایات دی کہ وہ دوران ڈیوٹی فل الرٹ رہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔