موجود سکیورٹی حالات کے پیش نظر لوئر چترال کے اندر موجود گاردات اور ناکہ بندی پوائنٹس کی سیکورٹی انسپکشن
چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس )انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرم اللہ خان کے خصوصی احکامات پر ڈی۔ایس۔پی ہیڈکوارٹر احمد عیسی نے سٹی چترال میں موجود پولیس گاردات اور ناکہ بندی پوائنٹس کی سیکورٹی انسپکشن کی۔
انسپکشن کے دوران پولیس گاردات کے اندر واچ ٹاورز, سنتری پوسٹوں اور سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
سیکورٹی پر مامور جوانوں سے ملے ان کے اسلحہ ایمونیشن کو چیک کیا اور کہا کہ ڈیوٹی کے دوران ہلمٹ اور جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنائے اور مشکوک افراد کی سخت چیکینگ کی ہدایت دی۔
اس کے علاوہ موجودہ حالات میں افسران بالا کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی اقدام سمیت دیگر SOP, s پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات کی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں