گرم چشمہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی، چرس برآمد ،ملزمان گرفتار
چترال(چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے
انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ تمیزالدین کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی امتیاز احمد اور ٹیم نے دوران سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشین ملزم برہان الدین ولد قربان شاہ سکنہ بیگوشٹ لٹکوہ کو مشکوک حالت میں پاکر تلاشی لینے پر اس کے قبضے سے 1300 گرام چرس برامد, جبکہ پی اے ایس آئی سید علی رضاء شاہ اور ٹیم نے دوران گشت ملزم ذوہیب اختر ولد اختر جان سکنہ اویرک لٹکوہ کے قبضے سے 550 گرام چرس برامد کی۔
مجموعی طور پر دونوں ملزمان سے ٹوٹل1 ہزار 855 گرام چرس برامد کرکےملزمان کو گرفتار کرکےمزید تفتیش جاری کردی۔