تازہ ترین

لوئر چترال پولیس میں اگلے رینک میں ترقی پانے والے افسروں کے اعزاز میں خصوصی پروگرام کا انعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)لوئر چترال پولیس میں اگلے رینک میں پروموٹ ہونے والے افسروں کے اعزاز میں ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال اکرام اللہ خان, ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان نے خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام محکمانہ ترقی (فاسٹ ٹریک) پروموشن کا امتحان پاس کرکےاسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک میں ترقی پانے والے جوانوں آئی ایچ سی ضیاء اللہ خان, ایچ سئ سردار حسین اور ایچ سی فضل الرحمن کو پروموشن( اے ایس آئی) کے بیجیز لگائے اور  انہیں مبارکباد دی ۔

اس موقع پر ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان,ڈی۔ایس۔پی. سی۔پیک مبارک احمد, ڈی۔ایس۔پی ایس سی یو محمد ولی شاہ, ترقی پانے والے جوانوں کے والدین اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔

ڈی۔پی۔او لوئر چترال اکرام اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ محکمانہ ترقی فرض شناس ملازمین کا حق ہے تاہم ترقی ملنے سے فرائض اور ذمہ داریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے جن کی دیانتدارانہ ادائیگی اگلی محکمانہ ترقی کی ضمانت ہوتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔