لیویز فورس کی جانب سے مردہ چکن اپر چترال سپلائی کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی۔

اپرچترال (ذاکرمحمدزخمی)لیویز فورس کی جانب سے اج لیویز چیک پوسٹ شچر میں مردہ چکن اپر چترال سپلائی کرنے والے شخص کے خلاف کاروائی۔
ضلع لوئر  سے اپر چترال سپلائی ہونے والے بھاری تعداد میں مردہ چکن تحویل سرکار کئے گئے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/ تورکہو ربنواز خان کے ہمراہ شچرلیویز چیک پوسٹ پہنچ کر تحویل شدہ چکن کا جائزہ لیا۔
مذکورہ شخص پشاور سے مردہ چکن لاکے اپر چترال کے مختلف علاقوں کے لیے سپلائی کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تحویل شدہ سارے مردہ چکن موقع پر ہی تلف کئے۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر میں ذبح شدہ چکن پر پابندی لگادی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ مردہ یا ذبح شدہ چکن کی خرید وفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔