چترال، کمال فن بابائے کھوار (شہزادہ محمد حسام الملک) ایوارڈ تقریب

چترال (چترال ایکسپریس) اسپین میں مقیم چترال سے تعلق رکھنے والا معروف بزنس مین محمد نبی خان کی مالی معاونت سے انجمن ترقی کھوار چترال نے کمال فن بابائے کھوار (شہزادہ محمد حسام الملک) ایوارڈ کھوار زبان وادب اور ثقافت کے مختلف شعبوں میں اٹھارہ سے ذیادہ شخصیات میں تقسیم کی جن میں سے الحاج بابا رحمن دیار خان، فداء الرحمن فدا، مولوی باچہ خان ہماکو بعد مرگ ایوارڈ کے حقدار قرار دئیے گئے جن کے ورثاء نے یہ ایوارڈ وصول کئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی شہزادہ ہشام الملک تھے اور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے صدارت کی جبکہ انجمن ترقی کھوار چترال کے صدر شہزادہ تنویر الملک، انجمن ترقی کھوار پشاور حلقہ کے صدر سعید احمد، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر لویر چترال محمود غزنوی، معروف سماجی شخصیت نصیر احمد خان اور عبدالولی خان عابد نے ایوارڈ تقسیم کئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں محمد جاوید حیات (کھوار نثر)، معیز الدین بہرام (کھوار غزل)، حاجی اکبر حیات (نظم گوئی)، مہربان الٰہی حنفی (پشاورمیں کھوار زبان وادب کی خدمت)، خیر الدین،قربان زار اور انصار الٰہی (کھوار موسیقی)، محمد شاہد لال (ستاری)، فرید احمد رضا اور فیض الباری بیگان (کھوار کی خدمت) شامل ہیں۔ اس موقع پر شہزادہ ہشام الملک، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی، شہزادہ تنویر الملک اور سعید احمد، ظہورالحق دانش ا ور عالمگیر نے اپنے خطاب میں کمال فن ایوارڈ کو کھوار زبان و ادب اور ثفافت کی ترقی میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے نثرو نظم لکھنے والوں، زبان وادب کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ انہوں نے ایوارڈ کے لئے مالی معاونت گزشتہ چار سالوں سے مسلسل فراہم کرنے پر محمد نبی خان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔