
تازہ ترین
چترال سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،چرس برآمد،ملزم گرفتار
چترال‘(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخواہ پولیس اختر حیات خان ,ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے خصوصی احکامات اور ڈی۔پی۔او لوئر چترال قمر حیات کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال احمد عیسی کی سربراہی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ سٹی چترال ایس آئی بلبل حسن اور ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسرار ولی شاہ ولد نگاہ دار شاہ سکنہ دنین گولوغ کے قبضے سے 1433 گرام چرس برامدکرکے ملزم کوگرفتار کرلیا
