لوئر چترال،پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی عمران خان کی فوری رہائی کامطالبہ
چترال (چترال ایکسپریس ) پی ٹی آئی کے رہنماؤں فخر اعظم، شاہد احمد ،ارشاد حسین اور دوسروں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فوری طور پر رہاکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر واضح کردا ہے کہ کراچی سے چترال تک کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بسنے والے محسن پاکستان کو مزید قید میں رکھنا کوئی دانشمندی کی بات نہیں ہے۔ نماز جمعہ کے فوری بعد اتالیق پل میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھنا چاہئے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے سے احتراز کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو فوری طورپر رہا کرنا چاہئے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے نعرہ بازی کی گئی۔
۔