تازہ ترین

چترال لوئر میں ماں کے دودھ کی افادیت اوراہمیت کے بارے میں سیمینار اور واک کا اہتمام

چترال(چترال ایکسپریس )چترال لوئر میں ماں کے دودھ کی افادیت اوراہمیت کے بارے میں محکمہ صحت نے یونیسف کے تعاون سے ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا۔جس کی قیادت ڈی ایچ او لوئرچترال ڈاکٹر شمیم نے کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سلیم سیف اللہ نے ماں کی دودھ کی افادیت اور اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ کے عالمی مہینے اگست کا مقصد ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کواجاگرکرنا اور فارمولا دودھ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔انہوں نے بریسٹ فیڈنگ کے تین بنیادی اصولوں کے بارے میں بتایا۔1۔ماں کادودھ مکمل غذا ہے لہذا بچے کو پیدائش کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر دودھ لازمی پلانا چاہیے۔2۔بچے کو 6ماہ تک صرف اور صرف ماں کادودھ پلاناچاہیے جبکہ اس دوران ایک قطرہ پانی بھی نہیں دینا چاہیئے۔3۔چھ ماہ کے بعد 2سال تک بچوں کو نرم غذا کےساتھ ساتھ ماں کادودھ پلانا چاہیئے۔
فوکل پرسن جی بی ایم ایف محمد فرید نے بھی اس مہینے کے حوالے سے بریفنگ دی۔دیگر شرکاء میں ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال،ایم ایس کیٹیگری ڈی ہسپتال دروش،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر،ڈاکٹرز،ڈسٹرکٹ ڈرگ انسپکٹر،ٹی بی کنٹرول،ملیریا،ڈبلیو ایچ او،کوارڈینیٹر ڈی ایچ آئی ایس،ڈی ایچ او اسٹاف،ہیلتھ فیسلٹی انچارج،پیرامیڈیک، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر نے شرکت کی

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock