تازہ ترین

ڈی سی لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل ارسلان کی زیر صدارت ارندو میں کھلی کچہری کاانعقاد

چترال (چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم اور کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل ارسلان کی زیر صدارت ارندو میں کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا، جس میں علاقے کے عمائدین، شہریوں اور تمام سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ کچہری کا مقصد عوامی مسائل کو براہِ راست سننا اور ان کے فوری و مؤثر حل کو یقینی بنانا تھا۔

اہلِ علاقہ کی جانب سے سڑکوں, ,انٹرنیٹ سہولیات, صحت, تعلیم,پانی بجلی ,اور جنگلات سے متعلق متعدد مسائل پیش کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام شکایات اور تجاویز بغور سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اور فوری اقدامات کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور شہریوں کے مسائل کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطہ مضبوط بنانا، مسائل کے حل کو تیز تر کرنا اور گڈ گورننس کو یقینی بنانا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock