
اپر چترال میں ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا قیام، تنظیمی عہدیدار منتخب
اپر چترال (جمشید احمد): اپر چترال کے علاقے وریجون (ڑائبہتی)، موڑکہو میں اتوار کے روز ریٹائرڈ اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متفقہ طور پر ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن اپر چترال کے قیام کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں ضلع بھر کے ریٹائرڈ اساتذہ نے
شرکت کی اور تنظیم کے اغراض و مقاصد، اساتذہ کے مسائل کے حل اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تنظیم سازی کے عمل کے دوران متفقہ طور پر معروف ادبی و سماجی شخصیت شاہ حسین گہتوی کو صدر، افسر احمد کو نائب صدر جبکہ مطیع اللہ کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریٹائرڈ ٹیچرز ایسوسی ایشن اپر چترال ریٹائرڈ اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور تعلیمی میدان میں ان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
اجلاس کے اختتام پر ایسوسی ایشن کی کامیابی، ضلع میں تعلیم کے فروغ اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
