تازہ ترین

لاسپور کے عوام کا ٹیلی نار اور این ایچ اے کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم، شاہراہِ شندور بند کرنے کی وارننگ

​اپر چترال (چترال ایکسپریس)لاسپور کے علاقے ہرچین میں سہروردی خان یفتالی کی قیادت میں ایک بڑا عوامی جلسہ منعقد ہوا، جس میں ٹیلی نار کی ناقص سروس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے شاہراہِ شندور کی تعمیر کے دوران ہونے والے نقصان پر شدید احتجاج کیا گیا۔

​جلسے کے مقررین نے نشان دہی کی کہ ہرچین، کمشائے اور لشٹ سمیت مختلف علاقوں میں شاہراہِ شندور کی تعمیر کے لیے کھدائی کی وجہ سے راستوں اور زرعی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ متاثرین کو معاوضہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ اس کے علاوہ، شرکاء نے علاقے میں نصب ٹیلی نار کے ٹاور کو ایک ہفتے میں ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹاور کی موجودگی کے باوجود سروس نہ ہونے کے برابر ہے۔

​رامان لاسپور، گشٹ، بالیم، بروک، پھورت، ہرچین اور سور لاسپور کے عوام نے متعلقہ حکام کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم جاری کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر شاہراہ کی بحالی اور معاوضوں کی ادائیگی کے لیے عملی اقدامات نہ کیے گئے، تو شاہراہِ شندور کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔