تازہ ترین

چترال فٹبال لیگ سیزن 6: چترال سکاؤٹس کے تعاون سے آئیڈیل کلب کا فٹبال میلہ سج گیا

چترال (چترال ایکسپریس) چترال سکاؤٹس کی سرپرستی اور تعاون سے چترال کے تاریخی شہر دروش میں پاکستان کے معروف فٹبال ایونٹ چترال فٹبال لیگ سیزن 6کے سنسنی خیز اور جوش و جذبے سے بھرپور مقابلے جاری ہیں، جہاں کرنل مراد فٹبال اسٹیڈیم ملکی اور غیرملکی معیار کے فٹبال ایکشن کا مرکز بن گیا ہے۔

چترال سکاؤٹس کے تعاون اور آئیڈیل کلب دروش کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی اس آل پاکستان لیگ نے ایک بار پھر ملک بھر کی توجہ چترال کی جانب مبذول کرالی ہے۔ لیگ کے مقابلے دیکھنے کے لیے چترال کے مختلف علاقوں سے شائقین کی بڑی تعداد دروش کا رخ کر رہی ہے، جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں، کوچز اور فٹبال سے وابستہ شخصیات کی موجودگی نے شہر کی رونقیں دوبالا کر دی ہیں۔

سیزن 6 کی سب سے بڑی خاص بات یہ ہے کہ لیگ میں ملکی سطح کے نامور نیشنل اور انٹرنیشنل فٹبالرز اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں، جبکہ پاکستان کے معروف انٹرنیشنل فٹبال کوچز اور فٹبال فیڈریشن سے وابستہ اہم شخصیات بھی دروش میں موجود ہیں۔ ان کی شرکت نے چترال فٹبال لیگ کو محض ایک مقامی مقابلے کے بجائے ملکی سطح کے ایک اہم فٹبال پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیا ہے۔

چترال فٹبال لیگ کے چیف ایگزیکٹیو کمال عبدالجمیل نے کہا کہ یہ لیگ ہر سال چترال سکاؤٹس کی سرپرستی اوربھرپور تعاون سے منعقد کیا جاتا ہے جس میں ملک بھر سے ٹیمیں اور پلیئرز حصہ لیتے ہیں۔ لیگ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ، چترال پولیس، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122 ، ڈی ایس او آفس اور ڈی ایف اے کا تعاؤن بھی ہوتا ہے۔

ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق اب تک لیگ کے 12 سنسنی خیز میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔ تین ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں جبکہ باقی ٹیموں کے درمیان اگلے مرحلے تک رسائی کے لیے مقابلہ مزید دلچسپ اور سخت ہوگیا ہے۔

دروش کا کرنل مراد اسٹیڈیم ان دنوں فٹبال کے رنگ میں رنگا ہوا ہے، جہاں ہر میچ کے ساتھ جوش، سنسنی اور شائقین کا شورعروج پر پہنچ رہا ہے۔ لیگ کے آئندہ مقابلوں میں ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ مزید فیصلہ کن ہونے کی توقع ہے، جس کے باعث شائقین کی نظریں اب اگلے بڑے مقابلوں پر مرکوز ہیں۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔