تازہ ترین

سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف ایف آئی آر درج

چترال (چترال ایکسپریس) صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد مبینہ طور پر سرکاری گاڑی واپس نہ کرنے کے معاملے پر خیبر پختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے خلاف تھانہ بونی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال ارشد خان کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت امانت میں خیانت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنی درخواست میں سرکاری گاڑی نمبر A-1292 کی چوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق مذکورہ گاڑی ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی ملکیت تھی اور ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے زیرِ استعمال تھی، تاہم مبینہ طور پر گاڑی واپس نہیں کی گئی۔

فوجداری مقدمات میں پریکٹس کرنے والے ایک سینئر وکیل کے مطابق تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 406 کے تحت جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزا ہو سکتی ہے، جبکہ اس دفعہ کے تحت ضمانت کا معاملہ متعلقہ قانونی تقاضوں اور عدالت کے اختیار کے مطابق طے ہوتا ہے۔

دریں اثنا، ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی گرفتاری سے متعلق مؤقف جاننے کے لیے ڈی پی او اپر چترال، ایس ڈی پی او مستوج اور ایس ایچ او تھانہ بونی سے متعدد بار ٹیلی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم رابطہ نہ ہو سکا۔

مقدمے میں عائد الزامات پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔